9  مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ جاری، پولیس نے مزید کتنی گرفتاریاں کرلیں؟ 

Share


9  مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ جاری، پولیس نے مزید کتنی …

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)9  مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات میں مطلوب مزید 105  ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پولیس کو 9 مئی واقعات سے متعلق 850 افراد مطلوب تھے جن میں سے مزید ملزمان کو پکڑ کو حوالات میں بند کر دیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں سب سے پہلے آگ لگانے والے ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جس سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، 745 ملزمان کی گرفتاری کیلئے انویسٹی گیشن اور آپریشنز پولیس نے باہمی تعاون کے ساتھ فہرستیں بنا لی ہیں اور گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *