ہندو برادری کل دیوالی کاتہوار منائے گی 

Share


ہندو برادری کل دیوالی کاتہوار منائے گی 

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے ہندو  برادری کل “12” نومبر،  اتوارکواپنے مذہبی جوش و خروش سے دیوالی کاتہوار منائے گی ، عمر کوٹ میں شام ساڑھےپانچ سےپونے آٹھ بجے تک دیوالی کی خصوصی  پوجا پاٹ کی جائے گی اورکشمیرکی آزادی کے حوالےسےخصوصی دعائیں بھی کی جائےگی۔

سندھ کےمعروف پامسٹ ماہر علم نجوم بھگوان داس نے “ڈیلی پاکستان آن لائن”کو بتایا  کہ  اس تہوار کی روشنی سےچپہ چپہ جگمگا اٹھتا ہے، ٹمٹماتے مٹی کے دیے ، چراغ ، جلتی بجھتی رنگین بتیوں سے سجی عمارتیں، موم بتیوں کی مدھم روشنی، غرض نور کی بارش کا سماں ہوتا ہےجس کےباعث روشنیوں میں ڈوبا قطعۂ زمین کا یہ حصہ پرستان معلوم ہوتا ہے، دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ دیوالی دراصل دیپاولی کا مختصر نام ہے جس کے لغوی معنی دیوں کی قطار ہوتا ہے، اس لیے اسے روشنیوں کا تہوار کہا جاتا ہے،  دیوالی کا سب سے بڑامفہوم ماں باپ کی فرمانبرداری ،عزت نفس کی حفاظت کےلیےلڑنا جیسے ہے۔بالکل اسی طرح جیسے رانی سیتا کو راجہ راون نےاغواء کرکے قید کیا تو رام نےجنگ کرکے  سیتا کوآزادکرایا، ایودھیا کے شہزادےرام اور ان کی شریک حیات رانی سیتا14 سال کی جلاوطنی کے بعد ایودھیا لوٹے تو  سارا شہر ان کے استقبال کے لیے امڈ پڑا تھا اور ایودھیا کے چپےچپےسے روشنی کی کرنیں پھوٹ رہی تھیں، پٹاخے چھوڑکر خوشی کااظہار کیا گیا، آج بھی لوگ رام کی اس واپسی کا جشن دل کھول کر مناتے ہیں۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *