کیا بابر اعظم نے واقعی عرفان پٹھان کو انٹر ویو دینے سے انکار کیا ؟

Share


کیا بابر اعظم نے واقعی عرفان پٹھان کو انٹر ویو دینے سے انکار کیا ؟

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈ یا پر افواہیں پھیل رہی ہیں کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار کیا۔

بتا یا جا رہاہے کہ پہلے سٹار سپورٹس کی پروڈکشن ٹیم نے بابر سے انٹرویو مانگنا چاہا تو انہوں نے لفٹ نہیں کرائی ، اس کے بعد عرفان نے کہا میؒں خود جا کر بات کرتا ہوں ،عرفان بابر کے پاس گئے تو قومی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کے خلاف جو لوگ زیادہ بات کرتے ہیں میں ان سے بات نہیں کرتا، یہ کہہ کر بابر نے عرفان پٹھان سے بات نہیں کی اور گراؤنڈ سے چلے گئے’۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی چند ویب سائٹس نے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عرفان پٹھان نے نہیں بلکہ بنگلادیش کے ایک ٹی وی چینل نے بابر اعظم کی بغیر اجازت ان کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی تھی جسے انہوں نے منع کر دیا تھا۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *