کراچی میں آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران زوردار دھماکہ

Share


کراچی میں آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران زوردار دھماکہ

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد لہولہان ہو کر دم توڑ گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہر قائدکے بلدیہ یوسف گوٹھ  کے علاقے میں ڈیزل ٹینکر کو ویلڈ کیا جا رہا تھا کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ 

دھماکے کے سبب 2 افراد لہولہان ہو گئے  جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  دم توڑ گئے، دونوں کی شناخت 30 سالہ شفیق اور 25 سالہ ساجد بتائی گئی ہے۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *