ڈیڑھ سو سال پرانی کشتی کا ملبہ ایک دریاسے برآمد، اس میں سے کیا کچھ نکلا؟ ماہرین بھی دنگ رہ گئے 

Share


ڈیڑھ سو سال پرانی کشتی کا ملبہ ایک دریاسے برآمد، اس میں سے کیا کچھ نکلا؟ …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ڈیڑھ سو سال قدیم ایک کشتی کا ملبہ ملا ہے، جس میں ایسی اشیاءپائی گئیں کہ ماہرین بھی دنگ رہ گئے۔ نیوز ویب کے مطابق کشتی کا یہ خستہ حال ڈھانچہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سین آگسٹن میں دریا کے پل کے قریب دریافت ہوا ہے۔ کشتی ریت میں 8سے 10فٹ دبی ہوئی تھی۔
ماہرین آثار قدیمہ کی طرف سے دریافت کی گئی اس20فٹ لمبی کشتی میں جوتے اور دیگر اشیاءموجود تھیں۔ اس میں حیران کن بات یہ تھی کہ کشتی سے ملنے والے زیادہ تر جوتے صرف بائیں پاﺅں کے تھے۔ یہ چمڑے کے بنے ہوئے جوتے تھے، جن کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 19ویں صدی عیسوی کے ہیں۔ اس کے علاوہ کشتی سے سکے بھی ملے جن پر 1869ءکا سن لکھا تھا۔
کشتی دریافت کرنے والے ماہرین کی ٹیم کے رکن اور فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے عہدیدار آئیان پاﺅن کا کہنا ہے کہ تاحال حتمی طور پر یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ کشتی کہاں سے آ رہی تھی اور اس کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا۔بظاہر لگتا ہے کہ یہ کشتی مقامی سطح پر تیار کی گئی تھی۔ 



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *