پشاور (ویب ڈیسک) رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے خواجہ سرا غزل کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا غزل کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ادھر خواجہ سراؤں نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 24 گھنے کا الٹی میٹم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار نہ کیا گیا تو سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔