لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کرے تو چانس ہے، جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اُمید پر دنیا قائم ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرناہوگی۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں کمیونیکیشن گیپ ختم ہونا چاہیے۔
پروگرام میں شریک آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اُمید تھی سری لنکا نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش ہوگی لیکن نہیں ہوئی۔عماد وسیم نے بتایا کہ جب میں پاکستان ٹیم میں کھیل رہا تھا تو ورلڈ نمبر 2 تھا، اس پر محمد عامر نے سوال کیا کہ عماد وسیم نمبر 2 تھا پھر یہ قومی سکواڈ سے کیوں ڈراپ ہوا؟
ؒ