لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کر لیا ۔
بابراعظم کا کہناتھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے توہم نے بیٹنگ ہی پہلے کرنی تھی ، ہم فخر کی اننگ پر بھروسہ رکھ رہے ہیں، ہم بیٹنگ کو انجوائے کر رہے ہیں، ہم اپنی بھر پور کوشش کریں گے اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
یاد رہےکہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی تمام امیدیں معدوم ہو تی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا تو انگلینڈ کو 300 رنز سے شکست دینے پر چانسز موجود تھے ۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق ، فخر زمان ، بابراعظم ، محمد رضوان ،سعود شکیل، افتخار احمد ، شاداب خان ، آغا سلمان ، محمد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف شامل ہیں ۔