وزیراعلیٰ کے انتقال سے خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل ہو گئی؟بڑا دعویٰ

Share


وزیراعلیٰ کے انتقال سے خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل ہو گئی؟بڑا دعویٰ

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے انتقال سے نگران کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ایم آئی ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو جب لایا گیا تب ہی ان کی حالت تشویش ناک تھی، انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج انتقال کر گئے۔

اعظم خان کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے چار سدہ کے قریب آبائی علاقے پڑانگ میں ادا کی جائے گی۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *