احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 244رنز بنائے اور پوری ٹیم آوٹ ہو گئی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
تفصیل کے مطابق افغانستان نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز رحمان اللہ گرباز 25اور ابراہیم زدران 15سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ رحمت شاہ26،حشمت اللہ شاہدی 2، اکرام علی خیل12، محمد نبی 2،راشد خان14اور نور احمد 26سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 97سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے گیرالڈ کوٹزی 4، لنگی نگدی اور کیشو مہاراج 2,2کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز میدان میں آئے تو اوپنرز کوئینٹن ڈی کوک 41 اور کپتان تمبا بووما 23، ایڈن مارکرم 25، ہینرک کلاسن 10اور ڈیوڈ ملر 24رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ریسی وین ڈر ڈوسن 76سکور بنا کر نا ٹ آوٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اورمحمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔