ممنوعہ مشروب نہ ملنے پر معروف کھلاڑی نے ہوائی جہاز کو ہی دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دیدی

Share


ممنوعہ مشروب نہ ملنے پر معروف کھلاڑی نے ہوائی جہاز کو ہی دھماکے سے اڑانے کی …

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں شراب نہ ملنے پر ہاکی کے ایک معروف کھلاڑی نے ہوائی جہاز کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دے دی، یادرہے کہ شراب اسلام میں ممنوع ہے۔
 نیوز ویک کے مطابق اس 39سالہ آندرے سیڈیاکن روس کے شہر مونٹیکا کی طرف سے روسی ہاکی لیگ میں کھیل چکے ہیں اور اپنے ملک میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے فلائٹ اٹینڈنٹ سے شراب مانگی اور انکار پر ہلڑ بازی شروع کر دی اور دھمکی دے دی کہ اگر اسے شراب نہ ملی تو وہ جہاز کو دھماکے سے اڑا دے گا۔ آندرے نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایک دھماکہ خیز ڈیوائس ہے۔ اس دھمکی کے بعد آندرے نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش بھی کی۔ 
جہاز کے عملے نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں لینڈنگ سے قبل ہی پولیس کو مطلع کر دیا تھا، جو آندرے کو گرفتار کرنے کے لیے پہلے سے تیار تھی۔ لینڈ ہوتے ہی پولیس آفیسرز طیارے میں آئے اور آندرے کو اپنے ساتھ لے گئے۔ 



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *