فخرزمان کابھارتی شائقین کرکٹ کے رویئے سے متعلق دلچسپ انکشاف

Share


فخرزمان کابھارتی شائقین کرکٹ کے رویئے سے متعلق دلچسپ انکشاف

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اپنر فخر زمان نے بھارت کے شائقین کرکٹ سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے خلاف نہ کھیل رہے ہوں تو بھارتی کراؤڈ پاکستانی ٹیم کوسپورٹ کرتا ہے، بھارت کی پچز زبردست ہیں، یہاں کرکٹ کھیل کر بڑا مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ جیتے تو ہمارے اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوں گے، صرف رن اوسط پر باہر ہونے کا افسوس رہے گا، امید پر دنیا قائم ہے، ابھی سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوئے، اس اسٹیج پر میچ جیتنا ہی بڑی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم یا افتخار کا دن ہوسکتا ہے، بھارت میں وکٹیں سپورٹنگ ہوتی ہیں۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *