غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہے فلسطینی صدرمحمود عباس

Share


غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہے، فلسطینی صدرمحمود عباس

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں کو نسل کشی کی جنگ کا سامنا ہے۔اسرائیل کے زیر قبضہ زمین کے اصل حقدار فلسطینی ہیں۔ فلسطین اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے گا۔

یادرہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

انگلش کرکٹرز کی بیگمات کے دلچسپ قصے ،ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
 
 
 



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *