صدر مملکت عارف علوی کا فلسطینی ہم منصب کو ٹیلی فون غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share


صدر مملکت عارف علوی کا فلسطینی ہم منصب کو ٹیلی فون ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، پاکستانی قوم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غم ناک ہے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری فوری جنگ بندی اور غزہ تک راہداری کھولنے کے لیے اقدامات لے۔صدر مملکت نے مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اس موقع پر فلسطینی صدر نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کےلیے غزہ راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *