شاپنگ فیسٹیول کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب، دراز 11.11 سیل کی بہترین میگا ڈیلز کے لیے حتمی گائیڈ

Share


شاپنگ فیسٹیول کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب، دراز 11.11 سیل کی …

کراچی (پروموشنل ریلیز) جدید ترین الیکٹرانکس سے لے کر گھریلو سجاوٹ کے سازوسامان اور ایپل مصنوعات تک سب کچھ یہاں 11.11 سیل کے بہترین انتخاب ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہے!

پاکستان کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹیول کے لیے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں! سال کی سب سے بڑی سیل کے طور پر مشہور دراز کی 11.11 سیل 11 سے 21 نومبر تک بہترین ڈیلز کی پردہ کشائی کے لیے تیار ہے۔ یہ ڈسکاونٹ کی گیارہ روزہ میراتھن ہے جو ملک میں ثقافتی رجحان کی شکل اختیار کر گئی ہے اور ملک بھر کے باشعور خریدار انتہائی بے تابی سے اس کے منتظر تھے۔

ہمیں اس سال دراز 11.11 پر پیش کی جانے والی سب سے بڑی میگا ڈیلز تک خصوصی رسائی حاصل ہے تاکہ آپ اپنی کارٹ میں ان اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کردیں کیونکہ سیل لائیو ہونے کے چند گھنٹے بعد یہ بہترین ڈیلز محض چند گھنٹوں کے اندر ‘سولڈ آوٹ'(فروخت) ہو جاتی ہیں۔

اس سال فروخت کا پیمانہ ناصرف بڑا بلکہ بے مثال ہے جہاں ڈسکاونٹس کی رقم کو دوگنا کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ کردیا گیا ہے۔ یہ ڈسکاو نٹس 1100 سے زائد برانڈز کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد مصنوعات پر دستیاب ہیں جنہیں درازپر 35 ہزار سے زائد سیلرز فروخت کررہے ہیں اور مفت شپنگ کے ساتھ اس سال خریداری کے تجربے کو یادگار بنا رہے ہیں۔ متعدد الیکٹرانکس اور فرنیچر برانڈز صارفین کے گھروں پر ان اشیا کی مفت تنصیب، پورے پلیٹ فارم پر 14 دن کے اندر مفت واپسی اور بہترین قیمت کے ساتھ ساتھ گارنٹی کی حامل پروڈکٹ کے جعلی پائے جانے پر چوگنی رقم واپس کرنے کی حیران کن پیشکش کر رہے ہیں۔

چاہے آپ جدید ترین ٹیک اور گیجٹس کے پرستار ہیں، جدید رجحانات پر نظر رکھنے والے فیشن کے دلدادہ شخص یا اپنی رہائش گاہ کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، دراز 11.11 سیل پرکشش پیشکشوں کے ساتھ ان تمام خواہشات کو پورا کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔

بینکنگ کی صنعت میں سرفہرست حبیب بینک لمیٹڈ اور میزان بینک سمیت دس سے زائد بینکوں اور ادائیگی کے حل کے ساتھ ساتھ ایزی پیسہ اور جیز کیش جیسے ڈیجیٹل ادائیگی کے جدت کاروں کی بدولت Daraz خریداری کے تجربے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔ یہ پارٹنرشپ کارڈ ہولڈرز کو اضافی رعایت کے ساتھ ساتھ انعام دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جس میں خاص طور پران لوگوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو پہلی بار ڈیجیٹل ادائیگیاں کریں گے۔ اس کے علاوہ 3 سال تک کی آسان ماہانہ اقساط بھی پیش کی گئی ہیں۔

Daraz کی 11.11 سیل آن لائن شاپنگ کی طاقت کا مظہرنہیں بلکہ یہ ایک ایسی فروخت ہے جو آپ کی خواہشات کی فہرست کے ساتھ ساتھ طرز زندگی کو بہتر بنانے کی آپ کی خواہشات کو بھی پورا کرتی ہے۔لہذا، اپنی ڈیوائسز تیار رکھیں، ریمائنڈر لگا لیں اور اس ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بنیں جہاں ہر خریداری اپنے آپ میں بچت کے میدان میں فتح کی مانند ہے۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *