شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپر فکس ٹیپ بال کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ یکم دسمبر سے شارجہ میں سجنے جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ٹیپ بال کے مداح بہت زیادہ پرجوش ہیں اور وہ ٹیپ بال کرکٹ میں پاکستان کو نہ صرف بھارت سے بلکہ ایونٹ میں جیتتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔
ٹیپ بال ورلڈ کپ کے لیےتیمور مرزا جلد پاکستانی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔اس سال کون کون سا کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوگا اور آپ کے مطابق کس کس کو ہونا چاہئے۔اس بارے میں ڈیلی پاکستان سپورٹس کے فیس بک پیج پر درست کمنٹس کرنے والے کو چیئرمین سوپر فیکس نوید احمد صاحب کی جانب سے 25000 روپے انعامی رقم دی جائے گی۔ایونٹ کے تمام میچ ڈیلی پاکستان سپورٹس کے فیس بک پیج پر لائیو دکھائے جائیں گے۔