سونے کی قیمت گر گئی

Share


 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گر گئی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سونا فی تولہ 2100 روپے کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے پر مقامی نرخوں میں بھی اضافہ ہوا تھا، سونے کی عالمی قیمت 7 ڈالر فی اونس اضافے کے ساتھ 1975 ڈالر ہو گئی تھی جبکہ پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں 1300 روپے تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *