سعودی عربالمناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق 5 زخمی

Share


سعودی عرب،المناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

 جدہ (آئی این پی ) سعودی عرب کے شہر محایل میں 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

 عرب میڈیا مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو محایل، البرک، حلی اور القنفذہ کے ہسپتالوں میں منتقل کرا دیا ہے ۔

 واضح رہے کہ محایل روڈ کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے یہاں متعدد خطرناک ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں جن میں بہت سارے لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *