سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

Share


سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

امجد اقبال نے کہا کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے جو راستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے مخالف تھا، ہمارا مقصد عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، پی ٹی آئی کے کردار کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتا ہوں۔امجد اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *