دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر ، آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، وجہ بھی سامنے آٰگئی

Share


دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر ، آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، وجہ …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے فوری طور پر سری لنکا  کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت کی بنا ءپر معطل کیا گیا ہے۔

 آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکن کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا، بتایا گیا تھا کہ وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔

بعد ازاں 1996 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپ دی گئی جب کہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔تاہم سابق صدرکرکٹ بورڈ شمی سلوا نے وزرات کھیل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کے بعد عبوری کمیٹی کےقیام پر عملدرآمد روک دیا ۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *