حیدرآبادمعروف صنعت کار اقبال زیڈ احمد گرفتار

Share


حیدرآباد،معروف صنعت کار اقبال زیڈ احمد گرفتار

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کاروباری شخصیت و صنعت کار اقبال زیڈ احمد کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔اقبال زیڈ احمد جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سمیت دیگر کمپنیز کے مالک ہیں۔صحافی منصور علی خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اقبال زیڈ احمد کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔   

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اقبال زیڈ احمد پر قومی خزانے کو 29 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر ہے، ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔دسمبر 2013ء میں چیئرمین نیب نے اقبال زیڈ احمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ریفرنس کے مطابق اقبال زیڈ احمد کی کمپنیز سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں کی گئی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے بزنس ٹائیکون اقبال زیڈ احمد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
 انگلش کرکٹرز کی بیگمات کے دلچسپ قصے ،ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *