حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی شہید ہو گئیں

Share


حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی شہید ہو گئیں

غزہ سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی شدید بمباری کے نیتجے میں اسماعیل ہانیہ کی پوتی رؤی ہمام ہانیہ بھی شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئیں۔

نجی ٹی وی  نیوز کےمطابق رؤی ہمام غزہ اسلامی  یونیورسٹی کی طالبہ تھیں، اسرائیلی جنگی طیاروں کی انسانیت سوز بمباری کے دوران ان کا گھر تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد سے وہ براق سکول میں پناہ لیے ہوئے تھیں۔ 

اسرائیل نے تمام تر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دیگر فلسطینیوں کے ہمراہ رؤی ہمام ہانیہ بھی شہید ہو گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے پورے غزہ پر قبضے کا اعلان کر دیا ہے، اس کا مکروہ پلان پہلے ہی سامنے آ گیا تھا کہ غزہ کے رہائشیوں کو بمباری کر کے ان کا قتل عام کر دیا جائے اور پھر اسرائیلیوں کو بسایا جائے۔ غزہ کے 11 ہزار سے زائد مسلمان اب تک کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہو چکے ہیں۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *