توڑ پھوڑ کیس :صنم جاوید کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share


توڑ پھوڑ کیس :صنم جاوید کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران تشدد اور توڑ پھوڑ کے کیس میں عدالت نے صنم جاوید کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی  جج ارشد جاوید  نے تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی ۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ  بھی طلب کرلی ۔پولیس نے ملزمہ سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ورکرصنم جاوید کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

انگلش کرکٹرز کی بیگمات کے دلچسپ قصے ،ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *