کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اجازت نامہ نہ ملنے پر کراچی جلسہ منسوخ کردیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق کارکنوں کی گرفتاریوں اور اجازت نہ ملنے پر منسوخ کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے متعلق شدید تحفظات اور گہری تشویش ہے۔