لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کی جانب سے اپنے بھائی کی پارٹی سے علیٰحدگی پر مؤقف سامنے آگیا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔
خیال رہے کہ امجد اقبال نے پارٹی سے علیٰحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے جو راستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے مخالف تھا، ہمارا مقصد عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، پی ٹی آئی کے کردار کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتا ہوں۔امجد اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔