بارہویں جماعت کے طالب علم کو پتھر مارا پھر اس کی انگلیاں کاٹ دیں، آخر کیا جرم تھا اس کا؟

Share


بارہویں جماعت کے طالب علم کو پتھر مارا پھر اس کی انگلیاں کاٹ دیں، آخر کیا جرم …

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں بارہویں جماعت کے طالب علم کو لڑکی سے بات کرنے پر پتھر مارا پھر اس کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نئی دہلی میں واقع کالج میں بارہویں جماعت کے طالبعلم نے اپنی کلاس فیلو سے بات کر رہا تھا کہ سینئر طالبعلم نے دیکھ لیا اور ڈرانے دھمکانے لگا۔

بعد ازاں سینئر طالبعلم، لڑکے کو قریبی پارک میں لے گیا اور پتھر مارا پھر انگلیاں کاٹ دیں۔ لڑکا اتنا خوفزدہ ہوا کہ گھر جا کر ماں باپ کو بتایا کہ موٹرسائیکل چین میں آ کر انگلیاں کٹ گئیں تاہم والدین نے ذرا سختی کی تو لڑکے نے سچ اگل دیا جس پر انہوں نے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔بتایا گیا ہے کہ لڑکی کالج کے بعد سینئر طالب علم کے ٹیوشن میں بھی پڑھتی تھی جس کے سبب یہ واردات رقابت کا شاخسانہ بھی ہو سکتی ہے۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *