اڈیالہ جیل میں’’سائفر کیس‘‘ سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Share


اڈیالہ جیل میں’’سائفر کیس‘‘ سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ڈیلی جنگ کے مطابق سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے وکلاء عدالت میں پیس ہی نہیں ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی لا علم نکلے، جج کی جانب سے وکلاء کی عدم حاضری کی نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی نے حیرانگی کا اظہار کیا، وکلاء کی عدم حاضری کا معلوم ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ناراضی کااظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی خلل کے بغیر سماعت چلانا چاہ رہی ہے، اپنے وکلاء کو کہیں سماعت کو سنجیدہ لیں، اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر اڈیالہ جیل آتا ہوں، پی ٹی آئی وکلاء التوا پر التوا کر رہے ہیں۔سائفر کیس کی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل میں نیا کمرہ عدالت مخصوص کردیا گیا، جیل میں مخصوص کیے گئے نئے ہال میں 100 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *