لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیئرڈ سوسائٹی اور مشمول کی جانب سے’’ زمبینل ڈرامیٹک ریڈنگز‘‘ کا اہتمام ہلاڈیہ ہال، کنیرڈ کالج میں ہفتہ 18 نومبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ ادب، پرفارمنس آرٹ اور کہانی سنانے کے فن کا حسین امتزاج ہوگا، جس میں عصمت چغتائی کا گھونگھٹ،لیجنڈری رائٹرقرۃ العین حیدر کا ڈرامہ“ نظر درمیاں ہے“ پیش کیا جائے گا ۔ اس ڈرامے میں سیف حسن، شمع عسکری اور اسماء موندرا والا پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ منتظمین نے کہا ہے کہ اس موقع پر معروف ستار پلیئر زارا ظفر سلمان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، ایونٹ سے حاصل ہونیوالی آمدنی طالب علموں کے وظائف کے لیے وقف کی جائے گی۔