واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ 14 سے 17 نومبر تک امریکا کا دورہ کریں، چینی صدر سان فرانسسکو میں ایشیا پیسیفک اکنامک تعاون سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
مغری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر کے درمیان 15 نومبر کو کیلی فورنیا میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں تجارت،تائیوان اور دوطرفہ تعلقات میں تناؤ پر بات چیت ہوگی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنما کمیو نیکیشن لائنز کو کھلا رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔