آسٹریلیا کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

Share


ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

پونے (ویب دیسک) ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری   11 اوورز میں 75 رنز بنالیے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ  کا فیصلہ کیا۔کھیل کے آغاز پر بنگالی اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس کریز پر آئے، 36 رنز پر ایبٹ کی بال پر تنزید کیچ آوٹ ہو گئے۔ نجم الحسن اور لٹن داس 12 ویں اوور کے اختتام تک 83 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

 بنگلادیش کا اس ورلڈ کپ میں یہ نواں یعنی آخری میچ ہے جب کہ آسٹریلیا کا بھی یہ نواں میچ ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

آج کے میچ کا کوئی بھی نتیجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور بنگلادیش آٹھویں نمبر پر ہے۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *