پونے (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے۔
بنگلادیش کا اس ورلڈ کپ میں یہ نواں یعنی آخری میچ ہے جبکہ آسٹریلیا کا بھی یہ نواں میچ ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
آج کے میچ کا کوئی بھی نتیجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور بنگلادیش آٹھویں نمبر پر ہے۔