آج ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم کیسا رہے گا؟

Share


آج ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم کیسا رہے گا؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بارش کے بعد آج دن بھر موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات میں آج موسم سرد رہے گا جبکہ پنجاب، بالائی سندھ میں دن بھر موسم خشک اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی سامنے آئی۔ 

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت علاقوں کو سردی کی شدید لہر نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینیٹی گریڈ، قلات کا 3، تربت، سبی میں 16، نوکنڈی 11 جبکہ تربت اور گوادر میں 19 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *